سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کے انویسٹر ایجوکیشن پروگرام جمع پونجی کے تحت ورکز ویلفئیر فنڈ کے ملازمین کے لئے سرمایہ کاری کے بنیادی اصولوں کے حوالے سے آگہی فراہم کرنے کے لئے سیمینار کا انعقاد

منگل 25 اپریل 2017 14:38

سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن  کے انویسٹر ایجوکیشن پروگرام جمع پونجی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2017ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن ( ایس ای سی پی) کے انویسٹر ایجوکیشن پروگرام جمع پونجی کے تحت ورکز ویلفئیر فنڈ کے ملازمین کے لئے سرمایہ کاری کے بنیادی اصولوں کے حوالے سے آگہی فراہم کرنے کے لئے سیمینارمنعقد کیا گیا۔ سیمینار میں شرکا کو مالیات اور سرمایہ کاری سے متعلق فیصلہ سازی کے بارے میں سود مند معلومات مہیاکی گئیں۔

منگل کو سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے منعقد کئے گئے سیمینار میں شرکا کو سرمایہ کاری کے لئے موجود مواقع مثلاً میوچل فنڈز ، رضاکارانہ پنشن سکیم کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ایس ای سی پی کے افسروں نے شرکا کو سرمایہ کاروں کے حقوق ، میوچل فنڈز اور پنشن سکیموں میں سرمایہ کاری کے فوائد، ان سکیموں کے فنڈ مینجرز اور ٹرسٹی کے فرائض اور ذمہ داریوں کے بارے میں بتایا۔

(جاری ہے)

اس دوران میوچل فنڈز اور پنشن فنڈز میں سرمایہ کاری کی مدت کے دوران سرمائے کو نکالنے کی شرائط، سرمائے کو ایک فنڈ سے دوسرے میں منتقل کرنے اور سرمایہ کاری سے جڑیخطرات پر بھی بات کی گئی۔ اس کے علاوہ فنڈز میں سرمایہ کاری کی فیس کے سٹکچر اور فنڈ مینجرز کی جانب سے وقفے وقفے سے جاری ہونے والی اکاؤنٹ سٹیٹمنٹ کے ذریعے فنڈ کی نیٹ اًیسٹ ویلیو کو جانچنے کے طریقہ کار اور فنڈ مینجرز کی جانب سے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے فراہم کی جانے والی معلومات کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ایس ای سی پی کے حکام نے شرکا کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دئے اور انہیں میوچل فنڈ اور پنشن فنڈز کے ریگولیٹر ی فریم ورک اور قوائد و ضوابط پر بھی بریفنگ دی۔ ایس ای سی پی کی جانب سے مالیاتی شعبہ میں سرمایہ کاری کے لئے متعارف کروائی جانے والی پراڈکٹس اور سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ کے لئے کئے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔سیمینار کے شرکاء کو رضاکارنہ پنشن فنڈز اور حکومت کی جانب سے دئے جانے والے روایتی پنشن فنڈزاورشریعت سے مطابقت رکھنے والے فنڈ اوردیگرروایتی فنڈز کے مابین فرق کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

سیمینار کے اختتام پر شرکائ میں سرمایہ سے متعلق رہنما کتابچوں کا مکمل سیٹ تقسیم کیا گیا۔ شرکا نے میوچل فنڈز اور رضا کارانہ پنشن فنڈز میں دلچسپی کا اظہار کیا اور اس حوالے سے کئی تجاویز بھی دیں۔ شرکا نے سرمایہ کاروں میں آگہی پیدا کرنے کے لئے ایس ای سی پی کی کاوشوں کو سراہا