پولیس گروپ کے گریڈ 20کے افسر خالد خٹک آئی جی اسلام آباد تعینات

منگل 25 اپریل 2017 14:38

پولیس گروپ کے گریڈ 20کے افسر خالد خٹک آئی جی اسلام آباد تعینات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2017ء) وفاقی حکومت نے پولیس گروپ کے گریڈ 20کے افسر خالد خٹک کو آئی جی اسلام آباد تعینات کردیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خالد خٹک کو آئی جی اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے،اس سے قبل خالد خٹک قائمقام آئی جی اسلام آباد تھے،وزارت داخلہ کی سفارش پر وزیراعظم نوازشریف نے خالد خٹک کو آئی جی اسلام آباد تعینات کرنے کی منظوری دی ۔واضح رہے کہ سابق آئی جی طارق مسعود یسین کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کرنے کے بعد وزارت داخلہ نے خالد خٹک کو قائمقام آئی جی اسلام آباد تعینات کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :