جنوبی ایشیا میں امن و تعاون کیلئے سلامتی اور استحکام ناگزیر ہے،وزیراعظم

منگل 25 اپریل 2017 14:38

جنوبی ایشیا میں امن و تعاون کیلئے سلامتی اور استحکام ناگزیر ہے،وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں امن و تعاون کیلئے سلامتی اور استحکام ناگزیر ہے،جنوبی ایشیاء میں امن و تعاون کا فروغ پاکستان کی خواہش ہے،پاکستان مالدیپ کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،دونوں ملکوں میں پارلیمانی تعاون کا فروغ خوش آئند ہے،پاکستان اور مالدیپ کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے کی ضرورت ہے،پاکستان سارک چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کیلئے پرعزم ہے۔

منگل کو مالدیپ کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد عاصم سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان مالدیپ کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،دونوں ملک مشترکہ مذہب،احترام اوردوستی کے رشتے میں بندھے ہیں،پاکستان اور مالدیپ کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں میں پارلیمانی تعاون کا فروغ خوش آئند ہے،گذشتہ سال چیئرمین سینیٹ کا مالدیپ کا دورہ مضبوط پارلیمانی تعلقات کا آئینہ دار ہے،جنوبی ایشیاء میں امن و تعاون کا فروغ پاکستان کی خواہش ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں امن و تعاون کیلئے سلامتی اور استحکام ناگزیر ہے،پاکستان سارک کو خطے کی متحرک علاقائی تنظیم دیکھنا چاہتا ہے،پاکستان سارک چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کیلئے پرعزم ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مالدیپ کے وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے خواہاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :