سندھ اسمبلی کے 3 ارکان کے اثاثہ جات کے گوشوارے تاحال موصول نہیں ہوئے،الیکشن کمیشن

منگل 25 اپریل 2017 14:30

سندھ اسمبلی کے 3 ارکان کے اثاثہ جات کے گوشوارے تاحال موصول نہیں ہوئے،الیکشن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2017ء) الیکشن کمیشن کو سندھ اسمبلی کے 3 ارکان کی جانب سے تاحال اپنے اثاثہ جات کے گوشوارے موصول نہیں ہوئے ۔ ان میں براہ راست نشستوں پر کامیاب دو اور خواتین کے لئے مخصوص نشست پر کامیاب ایک رکن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق پی ایس 105 کراچی سے ایم پی اے خالد بن ولائت ، پی ایس 111 کراچی سے ایم پی اے محمد کامران اور خواتین کی مخصوص نشست پر ایم پی اے بلقیس مختار نے الیکشن کمیشن کو اپنے مالی سال 2015-16ء کے گوشوارے جمع نہیں کروائے اور ان کی ممبر شپ معطل ہے۔