لاڑکانہ میں مردم شماری کی ٹیم پر فائرنگ ، ملزم گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 اپریل 2017 14:12

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2017ء) : لاڑکانہ میں مردم شماری کی ٹیم پر فائرنگ کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ لاڑکانہ کے علاقہ یار محمد کالونی میں کی گئی ۔ رینجرز نے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ملزم کی شناخت نثار چانڈیو کے نام سے ہوئی ہے جس سے پستول بھی برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ ملزم نے رینجرز کو آتا دیکھ کر گرفتار کے ڈر سے فائرنگ کی۔ ملزم کا اس سے قبل بھی کرمنل ریکارڈ موجود ہے۔ ملزم کو محسوس ہوا کہ رینجرز ملزم کو گرفتار کرنے آئی ہے جس پر بوکھلاہٹ میں اس نے فائرنگ کر دی۔ ڈی ایس پی قیادت میں پولیس نے ایک ٹیم تشکیل دے دی ہے جو ملزم سے مزید تفتیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :