گزشتہ سالوں میں رہ جانے والوں کو بغیر قرعہ اندازی حج کا موقع دیا جائے،قرعہ اندازی صرف پہلی دفعہ درخواست دینے والوں کے لئے کی جائے، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ

منگل 25 اپریل 2017 14:21

گزشتہ سالوں میں رہ جانے والوں کو بغیر قرعہ اندازی حج کا موقع دیا جائے،قرعہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2017ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے وزارت حج اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ گزشتہ سالوں میں جو لوگ حج قرعہ اندازی اور پہلے آئو پہلے پائو کی بنیاد پر درخواستیں دینے کے باوجود حج کی سعادت حاصل کرنے سے محروم رہ گئے ہیں اور امسال بھی انہوں نے حج کی درخواستیں دی ہیں انہیں ترجیح دیتے ہوئے بغیر قرعہ اندازی کے حج کا موقع دیا جائے اور قرعہ اندازی صرف ان درخواست گزاروں کے لیے کی جائے جو پہلی دفعہ درخواست دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ تمام شہریوں کو حج بیت اللہ کی سعادت کا موقع دے اور اس کے لیے بہترین سہولتیں فراہم کرے ۔ انہوں نے کہاکہ ہزاروں لوگ با ر بار درخواست دینے کے باوجود حج کا فریضہ ادا نہیں کر سکے اس لیے ضروری ہے کہ پہلے ان لوگوں کو موقع دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :