Live Updates

عمران خان راولپنڈی کا شیطان ہے، اُمید ہے سپریم کورٹ نوٹس لے گی۔ رانا ثنا اللہہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 اپریل 2017 14:09

عمران خان راولپنڈی کا شیطان ہے، اُمید ہے سپریم کورٹ نوٹس لے گی۔ رانا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2017ء) : لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہاکہ عمران خان راولپنڈی کا شیطان ہے اور مکار مولوی کے ساتھ ملکر جے آئی ٹی کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں۔ اُمید ہے کہ سپریم کورٹ عمران خان کی ان حرکتوں کا نوٹس لے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کی جے آئی ٹی پر اثر انداز نہ ہونے کی کوششوں کو یقینی بنایا جائے گا۔

رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے اختلافی نوٹ کو فیصلہ ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہیں یہ نہیں معلوم کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی فیصلہ ہے۔عدالتی فیصلے کو اختلافی نوٹ سے نیچا ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اطالوی ناول کو آسمانی صحیفہ ثابت کرنے کی کوشش کرر ہے ہیں۔ اختلافی نوٹ کو سپریم کورٹ کا فیصلہ ثابت کرنے کی کوشش توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ یہودی ٹولہ اس معاشرے میں نفرت بونا چاہتا ہے۔ کرپشن کے خلاف آصف زرداری کی مہم قیامت کی نشانی ہے۔ اعتزاز احسن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ شروع ہی سے انتہائی منافق اورذہانت فروش انسان ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات