ملک بھر میں نئے گیس کنکشن پرپابندی اٹھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

منگل 25 اپریل 2017 14:15

ملک بھر میں نئے گیس کنکشن پرپابندی اٹھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2017ء) ملک بھر میں نئے گیس کنکشن پرپابندی اٹھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔اطلاعات کے مطابق وفاقی کابینہ نے 12 اپریل کو ملک بھر میں گیس کے نئے کنکشنز پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا جس کی روشنی میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز اور سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے پابندی اٹھانے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے تحت ملک بھر میں گھریلو، صنعتی اور کرشل استعمال کے لیے گیس کنکشن کی منظوری شروع کردی گئی ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق حکومت نے 2011 میں قدرتی گیس کی سنگین قلت کے باعث نئے گیس کنیکشنز پر پابندی لگادی تھی۔

متعلقہ عنوان :