بلاک شناختی کارڈز کلیئر کرنے کیلئے سات شرائط سے متعلق وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

منگل 25 اپریل 2017 14:15

بلاک شناختی کارڈز کلیئر کرنے کیلئے سات شرائط سے متعلق وزارت داخلہ نے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2017ء) بلاک شناختی کارڈز کلیئر کرنے کیلئے 7شرائط سے متعلق وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 1978 سے قبل کی کوئی بھی دستاویزجومتعلقہ شخص کی شہریت ثابت کرسکے۔

(جاری ہے)

1978سے قبل کے توثیق شدہ تعلیمی اسناد یا پاسپورٹ،یا توثیق شدہ شجرہ نصب یا 1990سے پہلے کا سرکاری ملازمت کا رکارڈ پیش کرکے بلاک شناختی کارڈ کلیئرکرایا جا سکتا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اسی طرح سال 1978 سے پہلے کی زمین خریداری یا ڈومیسائل کا ریکارڈ دے کربھی بلاک شناختی کارڈ کلیئرکرایا جا سکتا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 7میں سے کوئی ایک یا ایک سے زیادہ شرائط پوری ہونے پر بلاک کارڈ کلیئرکردیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :