پنجاب کے اسپتالوں میں خود کار سینسرز لگانے کا فیصلہ

پنجاب کے اسپتالوں میں خود کار نظام سے بیڈز کی دستیابی معلوم کی جا سکے گی۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 اپریل 2017 13:57

پنجاب کے اسپتالوں میں خود کار سینسرز لگانے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2017ء) : پنجاب حکومت نے پنجاب کے اسپتالوں میں کم لاگت والے سینسرز لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ( پی آئی ٹی بی) کے چئیر مین اور انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی (آئی ٹی یو) کے وائس چانسلر عمر سیف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اپنی پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ پنجاب کے اسپتالوں میں کم لاگت والے سینسرز نصب کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان سینسرز کی مدد سے اسپتالوں میں موجود خالی بیڈز اور اسپتال کی ایمرجنسی صورتحال کا بآسانی پتہ لگایا جا سکے گا۔ ان سینسرز کا استعمال کرتے ہوئے اسپتالوں میں خود کار طریقے سے خالی بیڈز کی نگرانی بھی کی جائے گی اور ان کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔ چئیر مین پی آئی ٹی بی عمر سیف نے بتایا کہ اس پراجیکٹ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے دو پروفیسرز عدنان نور میاں اور بلال ہاشمی پی آئی ٹی بی اور پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ کام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :