چیتے سے بچنے کے لیے بھارتی پولیس اہلکار نے چھت سے چھلانگ لگا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 اپریل 2017 13:47

اڑیسہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2017ء) : بھارتی شہر اڑیسہ کے ایک گاؤں میں خونخوار چیتا گھُس آیا۔ چیتے نے بھارتی شہر کے گاؤں میں داخل ہو کر گائے بھینسوں کے باڑے میں پناہ لی جسے 12 گھنٹوں پر مشتمل آپریشن کے بعد وہاں سے نکالا گیا۔

(جاری ہے)

چیتے کو گاؤں اور بھینسوں کے باڑے سے نکالنے کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر شئیر کی گئیں لیکن ان ویڈیوز میں سب سے زیادہ شئیر ہونے والی ویڈیو ایک پولیس اہلکار کی ہے جس نے چیتے سے بچنے کے لیے چھت سے چھلانگ لگا دی۔

چیتے نے پولیس اہلکار کی طرف لپک پر اپنے دانتوں سے جکڑا ہی تھا کہ پولیس اہلکار نے چھلانگ لگا دی جس کے ساتھ ہی چیتا بھی نیچے جا گرا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکار کو کافی زخم آئے ہیں۔ اے این آئی رپورٹس کے مطابق اس چیتے نے گاؤں میں گھُس کر 16 سالہ نوجوان سمیت 3 افراد کو زخمی کیا تھا۔ جس کے بعد چیتے کو گرفت میں لے کر اسے بھوبھانیسور چڑیا گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :