بھارتی فلمسٹار نواز الدین صدیقی کی ڈی این اے ٹیسٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 اپریل 2017 13:37

بھارتی فلمسٹار نواز الدین صدیقی کی ڈی این اے ٹیسٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2017ء) : سوشل میڈیا پر حال ہی میں بھارتی گلوکار سونو نگھم کے اذان سے متعلق دئے گئے بیانات پر صارفین نے انہی کافی آڑے ہاتھوں لیا جس کے بعد فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں نے بھی سونو نگھم کے اس بیان پر رد عمل کا اظہار کیا تھا تاہم اب بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی نے سونو نگھم کے اذان سے متعلق ٹویٹس اور بیانات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک ویڈیو بنائی۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو میں نواز الدین صدیقی نے سیکولرزم کو فروغ دیتے ہوئے بتایا کہ میں نواز الدین صدیقی ہوں۔ میں نے اپنا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا اور رپورٹ آنے پر مجھے معلوم ہوا کہ میں 16.66 فیصد ہندو، 16.66 فیصد مسلمان، 16.66 فیصد عیسائی، 16.66 فیصد سکھ، 16.66 فیصد بدھ مت اور 16.66 فیصد باقی تمام مذاہب سے تعلق رکھتا ہوں۔ اور جب میں نے روحانی طور پر اپنا حساب لیا تو مجھے معلوم ہوا کہ میں سو فیصد ایک آرٹسٹ ہوں۔ نواز الدین صدیقی کی اس ویڈیو کو اب تک کئی ہزار مرتبہ سوشل میڈیا پر دیکھا جا چکا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے نواز الدین صدیقی کی جانب سے دئے گئے اس پیغام کی تائید بھی کی۔ نواز الدین صدیقی کی اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :