مسقط سے ڈی پورٹ ہو کر لاہور پہنچنے والے 25 پاکستانی گرفتار

منگل 25 اپریل 2017 13:54

مسقط سے ڈی پورٹ ہو کر لاہور پہنچنے والے 25 پاکستانی گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2017ء) مسقط سے ڈی پورٹ ہو کر لاہور پہنچنے والے 25 پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ 25پاکستانی مسقط سے ڈی پورٹ ہو کر شاہین ائیر لائنز کی پرواز 769کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچے جہاں امیگریشن حکام نے تمام افراد کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :