ایف بی آر نے سپریم کورٹ کی ہدایت پراینٹی منی لانڈرنگ یونٹ کے قیام کی منظوری دیدی

یونٹ ٹیکس چوروں اور بے نامی کھاتوں کے خلاف کارروائی کرے گا

منگل 25 اپریل 2017 13:51

ایف بی آر نے سپریم کورٹ کی ہدایت پراینٹی منی لانڈرنگ یونٹ کے قیام کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2017ء) ایف بی آر نے سپریم کورٹ کی ہدایت پراینٹی منی لانڈرنگ یونٹ کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر نئے سپیشل منی لانڈرنگ یونٹ کے قیام کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے مطابق چیئرین ایف بی آر نے یونٹ کے قیام اور قواعد کے مطابق بھرتیوں کی منظوری دی ہے۔یونٹ ٹیکس چوروں اور بے نامی کھاتوں کے خلاف کارروائی کرے گا اور بڑے شہروں میں اینٹی منی لانڈرنگ سینٹرز کے قیام کی منظوری دی گئی ہے جبکہ اینٹی منی لانڈرنگ سینٹرز ایف بی آر کے ڈائریکٹر جنرل آئی اینڈ آئی کے تحت کام کرینگے۔

متعلقہ عنوان :