ریلوے نیٹ ورک کی بہتری اور اپ گریڈیشن کے کئی منصوبوں پر کام جاری

منگل 25 اپریل 2017 13:51

ریلوے نیٹ ورک کی بہتری اور اپ گریڈیشن کے کئی منصوبوں پر کام جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2017ء) ملک میں ریلوے نیٹ ورک کی بہتری اور اپ گریڈیشن کے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے، وزارت ملک میں ریلوے کے نیٹ ورک کی بہتری کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے،وفاقی حکومت ریلویز کے شعبے کو رواں مالی سال کے بجٹ میں خصوصی اہمیت دے رہی ہے تاکہ اس کی تکمیل سے ملک کی اقتصادی اور معاشی ترقی اور خوشحالی کے اہداف میں مدد حاصل کی جاسکے،چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت ریلویز صوبہ پنجاب میں 30 فیصد، صوبہ سندھ میں 18 فیصد ،بلوچستان میں 36 فیصد ،خیبر بختونخوا میں 9 فیصد ، گلگت بلتستان میں 6 فیصد اور فاٹا میں ایک فیصد نئے ریلوے ٹریکس بچھائیں جائیں گے ،جن پر 3 ارب 69 کروڑ دالر لاگت آئے گی ۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے دستاویزات کے مطابق سی پیک منصوبوں کے تحت ایک ہزار 59 کلومیٹر حویلیاں ۔ کاشی نیو ریلوے ٹریک ،پشاور سے طورخم تک نئی ریلوے لائن کی تعمیر ،حویلیاں ڈرائی پورٹ،کراچی سے کوٹھری ڈبل لائن کی تعمیر ،16 سو کلومیٹر کراچی سے پشاور تیز رفتار ریلوے لائن منصوبہ ،کوئٹہ ۔560 کلومیٹر ژوب،کوٹلہ جام نئی ریلوے لائن کی تعمیر ،633 کلومیٹر کوئٹہ ۔تفتان لائن کی اپ گریڈیشن ،1328 کلومیٹر گوادر۔ جیکب آباد تک نئی ریلوے لائن سمیت شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :