پاکستانی سفیر اعزاز چودھری کی ٹرمپ سے ملاقات، سفارتی اسناد پیش

منگل 25 اپریل 2017 13:43

پاکستانی سفیر اعزاز چودھری کی ٹرمپ سے ملاقات، سفارتی اسناد پیش
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2017ء) پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات میں سفارتی اسناد پیش کر دیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم نواز شریف کے بارے میں نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران نئے پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے امریکی صدر کو اپنی سفارتی اسناد بھی پیش کیں۔اس موقع پر اعزاز چوہدری نے پاک-امریکا تعلقات کی بہتری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانی قیادت اور عوام امریکا کے ساتھ 7 دہائیوں پر مشتمل تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہشمند ہیں۔انہوںنے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم نواز شریف کے بارے میں بھی نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :