بجلی کی پیداوار اور ترسیل پر وزیر اعظم خود نظر رکھیں گے

بجلی کی طلب اورپیداوارکتنی ہے تقسیم کیسے ہورہی ہے ڈیش بورڈ وزیر اعظم آفس میں نصب

منگل 25 اپریل 2017 13:43

بجلی کی پیداوار اور ترسیل پر وزیر اعظم خود نظر رکھیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2017ء) بجلی کی پیداوار اور ملک بھر میں اس کی تقسیم براہ راست وزیر اعظم میاں نواز شریف کی نظر میں رہے گی ،ْ بجلی کی طلب اورپیداوارکتنی ہی تقسیم کیسے ہورہی ہی اس حوالے سے ڈیش بورڈ وزیر اعظم آفس میں نصب کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

ڈیش بورڈ وزیر اعظم آفس میں نصب ہونے کے بعد وزیر اعظم براہ راست یہ جان پائیں گے کہ ملک بھرمیں کتنی بجلی پیداکی جارہی ہی کس بجلی تقسیم کارکمپنی کو کتنی بجلی فراہم کی جارہی ہی جس علاقے میں تقسیم کار کمپنی بجلی تقسیم کررہی ہے وہاں لوڈشیڈنگ کادورانیہ کتنا ہے وزیر اعظم نے نیشنل پاور کنٹرول سینٹر پرائم منسٹر آفس میں نصب کرنے کاحکم دیاتھا، وزیراعظم کے حکم پرعمل درآمد ہوچکا ،ْا ب نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کی کارروائیاں براہ راست وزیر اعظم کی نظر میں ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :