ملک کے 88 اضلاع میں چھٹی مردم شماری کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ،ْ24مئی تک جاری رہے گا

دوسرے مرحلے میں ایک ماہ کے دوران گھروں اور افراد کے اعداد و شمار جمع کیے جائیں گے پنجاب اور سندھ کے اکیس، اکیس اور خیبرپختونخوا کے 18اضلاع میں مردم شماری ہوگی

منگل 25 اپریل 2017 13:43

ملک کے 88 اضلاع میں چھٹی مردم شماری کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ،ْ24مئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2017ء) ملک کے 88 اضلاع میں چھٹی مردم شماری کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے جو 24مئی تک جاری رہے گیا ،ْمردم شماری کے دوسرے مرحلے میں ایک ماہ کے دوران گھروں اور افراد کے اعداد و شمار جمع کیے جائیں گے ،ْپولیس اور رینجرز کے ساتھ فوجی جوان بھی سیکورٹی پر مامور ہیں۔دوسرے مرحلے میں پنجاب اور سندھ کے 21، 21 اور خیبرپختونخوا کے 18اضلاع میں مردم شماری ہوگی۔

پنجاب کے شہروں میںراولپنڈی، گجرات، جہلم، چکوال، میانوالی، بھکر، خوشاب، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، بہاولنگر، ساہیوال، خانیوال، ملتان، لودھراں، رحیم یارخان اور چولستان شامل ہیں۔سندھ کے جن 21 اضلاع میں مردم شماری کے دوسرے مرحلے میں گنتی ہو گی اٴْن میں ٹھٹھہ، سجاول، بدین، ٹنڈومحمدخان، تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص، ٹنڈو الہ یار، سانگھڑ، مٹیاری، جامشورو، شہید بینظیرآباد، خیرپور، نوشہرو فیروز، دادو، شہدادکوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد، کشمور، شکارپور اور سکھر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مردم شماری کے دوسرے مرحلے میں خیبرپختونخوا اور فاٹا کے اضلاع چترال، اپر دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، لوئر دیر، باجوڑ ایجنسی، ملاکنڈ، مہمند ایجنسی، خیبر ایجنسی، اورکزئی ایجنسی، کرم ایجنسی، کوہاٹ، کرک، بنوں، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان اور ٹانک شامل ہیں۔ بلوچستان میں دوسرے مرحلے میں 17 اضلاع میں مردم شماری ہوگی جن میں شرنائی، ژوب، قلعہ سیف اللہ، بارکھان، صحبت پور، لورالائی، قلعہ عبداللہ، زیارت، ہرنائی، مستونگ، سبی، بولان، جھل مگسی، خضدار، چاغی، پنجگور اور گوادر شامل ہیں۔

آزاد کشمیر کے 5 اضلاع، نیلم، ہٹیاں بالا، حویلی، پونچھ، میرپور جبکہ گلگت بلتستان کے ہنزہ، شگر، دیامر، استور اور خارمنگ میں بھی مردم شماری کے دوسرے مرحلہ کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے