بھولا پردیسی کی سوشل میڈیا پر مقبولیت، صارفین نے آڑے ہاتھوں بھی لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 اپریل 2017 13:00

بھولا پردیسی کی سوشل میڈیا پر مقبولیت، صارفین نے آڑے ہاتھوں بھی لیا
 (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2017ء) :آج کل سوشل میڈیا پر انسان کی جیب میں موجود ہے۔ یعنی ہر وہ انسان جس کے پاس اسمارٹ فون ہے ، سوشل میڈیا صارف بھی ہے۔سوشل میڈیا پر بہت سے انٹرٹینرز موجود ہیں جو صارفین کو اپنی دلچسپ ویڈیوز سے محظوظ کرتے رہتے ہیں۔ لیکن حال ہی میں ایک بھولا پردیسی نامی شخص سوشل میڈیا پر بہت ہی کم عرصہ میں مقبولیت پا گیا ۔

بھولا پردیسی کی مقبولیت کی وجہ ''جائیداداں ویچ دتیاں نے'' اور ''پانچ ہزار درہم''ہیں ۔ بھولا پردیسی حال ہی میں پاکستان میں موجود اپنی جائیداد فروخت کر کے سیر و تفریح کے لیے دبئی گیا۔ جہاں پر لڑکیوں کے ساتھ بھول پردیسی کی ویڈیو ز انٹرنیٹ پرآ گئیں۔ بھولا کی ویڈیو انٹرنیٹ پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے جہاں بھولا کے ''پانچ ہزاردرہم''کا تمسخر اُڑایا وہیں کچھ صارفین نے بھولا کو سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

(جاری ہے)

صارفین کے اس سخت رد عمل کے پیش نظر بھولا پردیسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اپنے آفیشل پیج پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں بھولا کا کہنا تھا کہ میں پچھلے دنوں دبئی گیا جہاں میں نے خوب انجوائے کیا لیکن میری ویڈیو ایک دوست نے مجھے بغیر بتائے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی۔ جو لوگ اس ویڈیو کو دیکھ کر مجھ پر غلط کمنٹ کر رہے ہیں میں انہیں بتا دوںکہ میں آپ سب کا بھائی ہوں ۔

میں پیار کرنے والا شخص ہوں۔ میری نجی زندگی میں مداخلت کی گئی ہے جس کا مجھے بے حد افسوس ہے۔ بھولا نے اپنے فیس بُک پیج پر معلومات میں بتایا کہ وہ ایک سنیارا ہے اور سیر و تفریح کا شوق رکھتا ہے۔ بھولا نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ میں آئندہ اپنے دیکھنے والے تمام سوشل میڈیا صارفین کو اچھی اور تفریح سے بھرپور ویڈیو ز بنا کر بھیجوں گا۔ آخر میں بھولا نے صارفین سے درخواست کی کہ وہ اس کا پیج لائک کریں۔

متعلقہ عنوان :