چین انرجی گاڑیوں کی عالمی مارکیٹ پر چھا جائیگا

آئندہ دس برسوں میں 20لاکھ گاڑیاں تیا ر کرنیوالا بڑا ملک بن جائیگا

منگل 25 اپریل 2017 13:06

چین انرجی گاڑیوں کی عالمی مارکیٹ پر چھا جائیگا
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2017ء) چین آئندہ دس برسوں میں دنیا میں گاڑیاں تیا ر کرنیوالا سب سے بڑا ملک بن جائے گا ، وہ نئی انرجی گاڑیوں کی تیاری کا عمل تیز کر کے غیر ملکی رکاوٹوں کو نرم کر دے گا ، 2025ء تک چین عالمی مارکیٹ میں چینی گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کر لے گا اور اس سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی بھی حاصل کر چکا ہو گا ، گاڑیوں کی تیاری کو فروغ دینے کے ایک منصوبے کا گذشتہ روز اعلان کیا گیا ، یہ اعلان سرکاری محکموں جن میں صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت بھی شامل تھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

اعلان میں کہا گیا تھا کہ اس منصوبے کے تحت 2020ء تک چین نئی انرجی گاڑیوں کی فروخت سالانہ 20لاکھ تک پہنچا دے گا ، یہ تعداد موجودہ تعداد سے چار گنا زیادہ ہے ، چین نے گذشتہ سال 507000نئی انرجی گاڑیاں فروخت کی تھیں ، 2015ء کے مقابلے میں 53فیصد زیادہ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :