چین نے ون بیلٹ ون روڈ پر بھارتی تحفظات مسترد کر دیئے

کشمیر کے اندر پاکستانی منصوبو ں کا اس تنازعہ سے کوئی براہ راست تعلق نہیں منصوبہ قدیم شاہراہ ریشم کے تاریخی اور ثقافتی کلچر کا بھی آئینہ دار ہے ، چینی وزیر خارجہ

منگل 25 اپریل 2017 13:06

چین نے    ون بیلٹ ون روڈ پر بھارتی تحفظات مسترد کر دیئے
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2017ء) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ کا منصوبہ عصر حاضر کا چین کی طرف سے دنیا کو پیش کیا گیا بہت اہم پروگرام ہے جو اگرچہ چین کی طرف سے تجویز کیا گیا ہے لیکن تمام ممالک اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ، ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ قدیم شاہراہ ریشم کے تاریخی اور ثقافتی کلچر کا بھی آئینہ دار ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے تحت سی پیک کا نئی شاہراہ ریشم کا ایک سیکشن پاکستان سے گزرتا ہے جہاں کچھ منصوبے متنازع کشمیر کے علاقہ سے گزرتے ہیں تا ہم وزیر خارجہ نے بھارتی تحفظات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے اندر پاکستانی منصوبو ں کا اس تنازعہ سے کوئی براہ راست تعلق نہیں ہے ، بھارت کا بھی نئی شاہراہ ریشم میں شرکت کے لئے خیرمقدم کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی دوستوں نے ہمیں کہا ہے کہ ون بیلٹ و ن روڈ بہت اچھی تجویز ہے ۔

متعلقہ عنوان :