پشاور میں میٹرو بس منصوبے کی ابھی تک فزیبلٹی رپورٹ نہیں بن سکی، امیر مقام

منگل 25 اپریل 2017 13:06

پشاور میں میٹرو بس منصوبے کی ابھی تک فزیبلٹی رپورٹ نہیں بن سکی، امیر ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2017ء) وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ پشاور میں میٹرو بس منصوبے کی ابھی تک فزیبلٹی رپورٹ نہیں بن سکی،خیبرپختونخوا میں وفاقی حکومت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے،فلاحی منصوبوں کی مخالفت کرنے والے اب منصوبوں کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو چمکنی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہخیبرپختونخوا میں وفاقی حکومت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے،فلاحی منصوبوں کی مخالفت کرنے والے اب منصوبوں کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پشاور میں میٹرو بس منصوبے کی ابھی تک فزیبلٹی رپورٹ نہیں بن سکی جب خیبرپختونخوا میں ترقی ہونا چاہیے تھی اس وقت وہ دھرنے دیئے بیٹھے تھے۔