ملک سے انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے سفارشات مرتب کرنا ہوں گی،سردار یوسف

منگل 25 اپریل 2017 13:04

ملک سے انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے سفارشات مرتب کرنا ہوں گی،سردار یوسف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2017ء) وزیرمذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ملک سے انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے سفارشات مرتب کرنا ہوں گی،فرقہ واریت کا خاتمہ ضروری ہے،جس کیلئے کونسل خدمات انجام دے رہی ہے،اختلاف جب حدود سے تجاوز کرتا ہے تو قوموں کی تباہی کا باعث ہوتا ہے،ہمیں ملک کو تمام فرقوں اور مذہب کیلئے امن کا گہوارہ بنانا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی علماء مشائخ کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا کہ ملک سے انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے سفارشات مرتب کرنا ہوں گی،کونسل کے مقاصد کے حصول کیلئے عملدرآمد لازم ہے،فرقہ واریت کا خاتمہ ضروری ہے،جس کیلئے کونسل خدمات انجام دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اختلاف جب حدود سے تجاوز کرتا ہے تو قوموں کی تباہی کا باعث ہوتا ہے،ہمیں ملک کو تمام فرقوں اور مذہب کیلئے امن کا گہوارہ بنانا ہے۔کونسل اجلاس میں مشیرقومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :