پانامہ لیکس پر جے آئی ٹی کے لیے اسحاق ڈار نے خود ہی نمائندوں کو منتخب کر لیا۔ اسد کھرل کا دعویٰ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 اپریل 2017 12:58

پانامہ لیکس پر جے آئی ٹی کے لیے اسحاق ڈار نے خود ہی نمائندوں کو منتخب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2017ء): سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس کیس پر جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا تھا ۔ اس جے آئی ٹی میں نیب ، ایم آئی ، ایف آئی اے، آئی ایس آئی اور اسٹیٹ بنک کے نمائندوں کو شامل کیا جانا تھا ۔ جے آئی ٹی کے لیےسپریم کورٹ کے رجسٹرار نے متعلقہ اداروں کو پانامہ کیس کا فیصلہ بھجوا کر ان سے نمائندوں کے نام دینے کی سفارش بھی کی تھی۔

تاہم اب پاکستان کے معروف صحافی اسد کھرل نے دعویٰ کیا ہے کہ جے آئی ٹی میں شامل ہونے والے نمائندوں کو اسحاق ڈار نے منتخب کر لیا ے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اسد کھرل کا کہنا تھا کہ JIT میں 5 اداروںNAB,FIA,SBP,FBR,SECPسے وفادارافسران کی تقرری اورMI اور ISI سے2افسروں کی تقرری کی جانا تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ چیرمینSECP،چیرمینFBR، چیرمین NAB، گورنرSBPاوروزیرداخلہ نےJIT کےلیے نمائندوں کو سعیداحمد اور اسحاق ڈاروفوادحسن فوادکی مددسےڈھونڈ لیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے بتایا کہ ان ناموں کی حتمی منظوری وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار دیں گے۔