اسلام آباد سمیت پنجاب ،خیبر پختونخوا، فاٹا،آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں چھٹی خانہ ومردم شماری کے دوسرے مرحلے کا آغازکر دیا گیا

منگل 25 اپریل 2017 12:57

اسلام آباد سمیت پنجاب ،خیبر پختونخوا، فاٹا،آزاد جموں وکشمیر اور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2017ء) اسلام آباد سمیت پنجاب ،خیبر پختونخوا، فاٹا،آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں چھٹی خانہ ومردم شماری کے دوسرے مرحلے کا آغازکر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان کے مطابق چھٹی خانہ ومردم شماری کے دوسرے مرحلے کے تحت 88 اضلاع میں خانہ ومردم شماری کی جائے گی ،جن میں پنجاب کے 22، سندھ کی21، بلوچستان ، خیبر پختونخوا ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان، فاٹا اوروفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اضلاع شامل ہیں۔ مردم شماری کا سلسلہ 24 مئی تک جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں 63 اضلاع میں مردم شماری کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :