فوجی عدالت سے سزا پانے والے 4 دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

منگل 25 اپریل 2017 12:57

فوجی عدالت سے سزا پانے والے 4 دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2017ء) فوجی عدالت سے سزا پانے والے 4 دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ ریڈیو پاکستان نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ فوجی عدالت کی جانب سے فوج اور سکیورٹی اداروں پر حملے میں ملوث 4 دہشت گردوں عبیدالرحمان،ظفر اقبال،رحمان الدین اور مشتاق خان کومنگل کی صبح خیبر پختونخوا کی جیل میں پھانسی پر لٹکا دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

چاروں دہشت گردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا اور چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبا ن پاکستان سے بتایا گیا ہے۔