حکومت بلوچستان نے غریب عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئی خطیر فنڈز جاری کر دیئے

منگل 25 اپریل 2017 12:57

حکومت بلوچستان نے غریب عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئی خطیر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2017ء) حکومت بلوچستان نے پسماندہ علاقوں میں غریب عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئی خطیر فنڈز جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان کے مطابق صوبہ بلوچستان کی موجودہ حکومت صوبہ بھر کے غریب عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے ، ان اقدامات کے تحت پسنی میں 150 بستروں کے ہسپتال کی تعمیر کے ایک منصوبے کے لئے 440 ملین روپے کی گرنٹ جاری کر دی گئی ہی. اور اسی منصوبتے کے تحت بولان میڈیکل کمپلیکس میں ذہنی مریضوں کے لئے ایم سو بیڈ کا یونٹ قائم کیا جائے گا جس پر 333 ملین روپے کی لاگت آئے گی جبکہ بلوچستان کے ضلع واشک میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی تعمیر کے لئے بھی 253 ملین روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :