معصوم شہریوں، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں سمیت دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث مزید چار خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی، آئی ایس پی آر

منگل 25 اپریل 2017 12:54

معصوم شہریوں، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں سمیت ..
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2017ء) معصوم شہریوں ‘ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں سمیت دہشت گردی کی دیگر کارروائیوں میں ملوث مزید چار خطرناک دہشت گردوں کو خیبر پختونخوا کی جیل میں پھانسی دیدی گئی ہے۔ ان دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے تمام الزامات ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی تھی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مشتاق خان ولد عمر سلیم ‘ تحریک طالبان پاکستان کا متحرک کارکن تھا یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھا جس کے نتیجے میں افسران اور جوانوں سمیت متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہوئے۔

فوجی عدالت اور مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم کرنے پر اسے سزائے موت سنائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

عبدالرحمن ولد فضل ہادی تحریک طالبان پاکستان کا متحرک کارکن تھا۔ یہ معصوم شہریوں کو قتل کرنے میں ملوث تھا‘ مجسٹریٹ کے سامنے دہشت گردی کی تمام کارروائیوں کا اعتراف کرنے پر اسے سزائے موت سنائی گئی تھی۔ رحمن الدین ولد معمبر تحریک طالبان پاکستان کا متحرک کارکن تھا یہ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ممبران پر حملوں میں ملوث تھا۔

فوجی عدالت اور مجسٹریٹ کے سامنے دہشت گردی کی تمام کارروائیوں کا اعتراف کرنے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔ ظفر اقبال ولد محمد خان تحریک طالبان پاکستان کا متحرک کارکن تھا یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھا‘ جس کے نتیجہ میں جونیئر کمشنرآفیسر سمیت دیگر افراد جاں بحق اور زخمی اور ایف سی اہلکار اور اے ایس آئی شدید زخمی ہوئے تھے فوجی عدالت اور مجسٹریٹ کے سامنے دہشت گردی کی تمام کارروائیوں کا اعتراف کرنے پر اسے سزائے موت سنائی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :