ڈھوڈیال کے رہائشی 3 بھائیوں کے قاتلوں کو کراچی رینجرز نے گرفتار ی کے بعد شنکیاری پولیس کے حوالہ کر دیا

منگل 25 اپریل 2017 12:04

ڈھوڈیال کے رہائشی 3 بھائیوں کے قاتلوں کو کراچی رینجرز نے گرفتار ی کے ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2017ء) ڈھوڈیال مانسہرہ کے رہائشی3 سگے بھائیوں کو قتل کرنے والے ملزمان کو کراچی میں رینجرز نے گرفتار کرنے کے بعد شنکیاری پولیس کے حوالہ کر دیا، آپریشن کے دوران گرفتار ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، یہ ملزمان چار سال قبل واردات کے بعد کراچی میں مفروری کی زندگی بسر کر رہے تھے، شنکیاری پولیس چار سالہ خاموشی کے بعد فوٹو سیشن کیلئے میدان میں کھود پڑی، تفصیلات کے مطابق ڈھوڈیال مانسہرہ کے رہائشی تین سگے بھائیوں کو قتل کرنے والے ملزمان کو آپریشن کے دوران کراچی میں رینجرز نے گرفتار کر لیا، تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ لوگ ڈھوڈیال مانسہرہ میں تین سگے بھائیوں کے قاتل ہیں، واردات کے بعد وہ کراچی آ کر آباد ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

رینجرز نے تفتیش کے بعد انہیں شنکیاری پولیس کے حوالہ کر دیا ہے، آپریشن کے دوران گرفتار ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ شنکیاری پولیس ملزمان کی گرفتاری کو اپنی کارکردگی ظاہر کرنے لگی ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ شنکیاری سمیت دیگر تھانوں کی حدود میں 600 سے زائد مفرور موجود ہیں جو کئی سنگین وارداتوں میں بھی مطلوب ہیں، پولیس انہیں بھی گرفتار کرے تاکہ علاقہ میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو۔

متعلقہ عنوان :