وفاقی بجٹ کے فوری بعد سہکی سے کھماڑی کلس تک سڑک کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا،کیپٹن (ر) صفدر

منگل 25 اپریل 2017 12:04

وفاقی بجٹ کے فوری بعد سہکی سے کھماڑی کلس تک سڑک کی تعمیر کا کام شروع ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ کے فوری بعد سہکی سے کھماڑی کلس تک سڑک کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا، سڑک سابق رکن صوبائی اسمبلی بابائے تناول یوسف تنولی مرحوم کے نام سے منسوب کی جائے گی، یوسف تنولی مرحوم کی علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔

وہ پڑھنہ میں سابق رکن صوبائی اسمبلی بابائے تناول یوسف تنولی مرحوم کے صاحبزادوں قاسم تنولی اور معززین علاقہ کے وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کر رہے تھے۔ قاسم تنولی نے وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے علاقہ کی مین شاہراہ سہکی سے کھماڑی کلس سڑک کی پختگی کا مطالبہ کیا جس پر رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر نے وفاقی بجٹ کے بعد سڑک کی فوری تعمیر کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سڑک کی تعمیر کے ساتھ ساتھ علاقہ کے دیگر تمام مسائل بھی جلد حل کر دیئے جائیں گے، آپ لوگوں نے ہمیشہ مسلم لیگ کا ساتھ دیا ہے اس لئے آپ لوگوں کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کیلئے ٹینڈر طلب کئے جائیں گے جس پر وفد نے کیپٹن (ر) صفدر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور آئندہ انتخابات میں بھی انہیں اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :