سرن رائٹ بنک کنال منصوبہ پر آئندہ ماہ کام شروع ہو گا، وزیراعلیٰ منصوبہ کا باقاعدہ افتتاح کریں گے

منگل 25 اپریل 2017 12:04

سرن رائٹ بنک کنال منصوبہ پر آئندہ ماہ کام شروع ہو گا، وزیراعلیٰ منصوبہ ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2017ء) سرن رائٹ بنک کنال منصوبہ پر آئندہ ماہ کام شروع کر دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک منصوبہ کا افتتاح کریں گے، یہ منصوبہ ساڑھے تین ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہو گا جس کیلئے صوبائی حکومت نے رقم فراہم کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرن رائٹ بنک کنال منصوبہ ساڑھے تین ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہو گا، منصوبہ پر آئندہ ماہ کام کا آغاز کر دیا جائے گا، منصوبہ کا باقاعدہ افتتاح وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک منصوبہ کا افتتاح کریں گے، منصوبہ سے اپر و لوئر پکھل کی ہزاروں کنال اراضی سیراب ہو گی جس سے بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنایا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے بیس سالوں سے التواء کا شکار منصوبہ سرن رائٹ کنال بنک کنال پر باقاعدہ کام کے آغاز کیلئے ٹینڈر جاری کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :