ڈان لیکس کی رپورٹ وزیر داخلہ کے حوالے کر دی گئی ۔ ذرائع

رپورٹ میں تین افراد کوذمہ دار قرار دیا گیا ۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 اپریل 2017 11:51

ڈان لیکس کی رپورٹ وزیر داخلہ کے حوالے کر دی گئی ۔ ذرائع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2017ء): ڈان لیکس کی رپورٹ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حوالے کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو رپورٹ کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) عامر رضا کی جانب سے دی گئی جسے آج وزیر اعظم نواز شریف کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ڈان لیکس کی رپورٹ میں تین افراد کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے اور سفارش کی گئی ہے کہ ذمہ داران کو سزا دی جائے۔