رشوت دینے والے شخص کو خیبرپختونخواہ پولیس کا مثالی جواب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 اپریل 2017 11:31

رشوت دینے والے شخص کو خیبرپختونخواہ پولیس کا مثالی جواب
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2017ء) : خیبر پختونخواہ میں تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آ گئی ہے۔ جی ہاں! خیبر پختونخواہ حکومت اپنی پولیس اور دیگر اداروں کو صاف شفاف بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

جس کی عملی مثال تب سامنے آئی جب پشاور کے ایک شہری نے جعلی ڈرائیونگ لائسنس پکڑے جانے پر خیبر پختونخواہ پولیس کے ایک اہلکارو کو 3 سو روپے کی رشوت دینے کی کوشش کی جس پر پولیس اہلکار نے کہا کہ آپ یہ پیسے اپنی جیب میں رکھیں۔

آپ کو معلوم ہونا چاہئیے کہ پشاور پولیس پیسے نہیں لیتی۔ پولیس اہلکار نے شہری سے وعدہ بھی لیا کہ وہ آئندہ کسی کو رشوت نہیں دے گا جس پر شہری نے توبہ کر لی اور پولیس اہلکار کی بات مان لی۔ پولیس اہلکار اور شہری کے درمیان ہوئی بات چیت کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :