مشعال خان قتل کیس میں دو مزید ملزمان گرفتار،مجموعی تعداد 38ہوگئی

منگل 25 اپریل 2017 11:37

مشعال خان قتل کیس میں دو مزید ملزمان گرفتار،مجموعی تعداد 38ہوگئی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2017ء) مشعال خان قتل کیس میں دو مزید ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا‘ ملزمان کو گزشتہ روز سامنے آنے والی ویڈیو سے شناخت کیا گیا‘ مشال خان قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد 38 ہوگئی۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق مشعال خان قتل کیس میں دو مزید اہم ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ ملزمان کو گزشتہ روز سامنے آنی والی ویڈیو سے شناخت کیا گیا۔ ایک ملزم نے گملا مشال خان کے سر پر مارا تھا جبکہ دوسرے نے مشال خان کی لاش کی بے حرمتی کی تھی۔ مشال خان قتل کیس میں اب تک گرفتار کئے گئے ملزمان کی تعداد 38 ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :