وزیراعظم کا کرم ایجنسی میں مسافر وین کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار

منگل 25 اپریل 2017 11:35

وزیراعظم کا کرم ایجنسی میں مسافر وین کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے قیمتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کرم ایجنسی میں مسافر وین پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے‘ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ زخمیوںکو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیراعظم نواز شریف نے کرم ایجنسی میں مسافر وین پر حملے کی شدید مذمت کی اور دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے شہداء کے اہلخانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ زخمیوںکو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :