عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے قانون سازی کے عمل کو مزید بہتر بنانے کیلئے وسائل بروئے کار لارہے ہیں‘ حاجی فدا محمد ناشاد

منگل 25 اپریل 2017 11:35

عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے قانون سازی کے عمل کو مزید بہتر ..
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2017ء) سپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد نے کہا ہے کہ ہماری اسمبلی قانون سازی کے حوالے سے کسی بھی اسمبلی سے پیچھے نہیں ہے ،ہماری کوشش ہوتی ہے کہ اسمبلی کی کاروائی میں مفاد عامہ کو زیادہ سے زیادہ اہمیت دیں تاکہ عوام کو درپیش مسائل میں کمی لائی جاسکے‘قانون سازی کے عمل کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروکار لائیںگے اور اس حوالے سے کام کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریںگے‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے پلاڈئیم انٹرنیشنل اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمنٹری سروسز اسلام آباد کے وفد سے ملاقات کے دوران اپنے چیمبر میں کیا‘انہوں نے کہا کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمنٹری سروسز نے ہمیشہ ہمارے ساتھ بہترین تعاون کیا ہے ،ہمارے اسمبلی ممبران اور اسمبلی کے سٹاف کو قانون سازی اور پارلیمانی نظام کے حوالے سے تربیت دیتے ہوئے ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا ہے جس سے اسمبلی نظام کو چلانے میں بڑی آسانیاں پیدا ہوئی ہیں‘اس موقع پر پلاڈئیم انٹرنیشنل کی نمائندہ نادیہ بتول نے یورپی یونین کے تعاون سے صوبائی اسمبلیوں کو مزید فعال کے منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے ذریعے تمام صوبائی اسمبلیوں کے ممبران اور سٹاف کی صلاحیتوں کومزید اجاگر کرنے کے لیے مختلف تربیتی ور پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا اور تمام صوبائی اسمبلیوں کوپانچ پانچ انٹرنز فراہم کیے جا ئیں گے جو کہ قانون سازی اوردیگر معاملات میں سیکریٹریٹ کو مدد فراہم کرینگے‘انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کا مقصد صوبائی اسمبلیوں کو زیادہ سے زیادہ موثر بنانا ہے اور اس منصوبے کے تحت گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کیا جائے گی۔

متعلقہ عنوان :