چھٹی مردم و خانہ شماری کا آخری مرحلہ منگل سے شروع ہو گیا

منگل 25 اپریل 2017 11:35

چھٹی مردم و خانہ شماری کا آخری مرحلہ منگل سے شروع ہو گیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2017ء) چھٹی مردم و خانہ شماری کا آخری مرحلہ منگل سے شروع ہو گیا ۔ اس مرحلے مین مقامی اضلاع میںمردم و خانہ شماری ہو گی۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات کے مطابق ملک بھر میں چھٹی مردم و خانہ شماری کا دوسرا اور آخری مرحلہ 25 اپریل سے شروع ہو گیا ،دوسرے مرحلہ میں 87 اضلاع میں مردم و خانہ شماری ہو گی جن میں پنجاب ور سندھ کے 21 اکیس اضلاع ، خیبر پختونخوا کے 12 بلوچستان کے 17، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے 5 ، 5 اضلاع ، فاٹا کی 6ایجنسیاں شامل ہیں۔ دوسرا مرحلہ آئندہ ماہ کی 24 تاریخ تک جاری رہے گا۔