فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے چار دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 اپریل 2017 11:19

فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے چار دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2017ء) : فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے چار دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دہشتگرد فورسز، شہریوں کے قتل اور سکیورٹی اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔

(جاری ہے)

دہشتگرد ملک بھر میں سنگین جرائم سمیت دہشتگردی کی کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ دہشتگردوں کو آج صبح پھانسی دی گئی ۔ پھانسی پر لٹکائے جانے والوں میں عبید الرحمان ، رحمان الدین ، مشتاق خان اور ظفر اقبال شامل ہیں۔ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا۔


متعلقہ عنوان :