کرم ایجنسی ، مسافر پک اپ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق‘ مردم شماری کی ڈیوٹی کے کئے جانے والے 4 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 11 زخمی، علاقے میں مردم شماری کا عمل معطل

منگل 25 اپریل 2017 11:02

کرم ایجنسی ، مسافر پک اپ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، خواتین سمیت 10 افراد ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2017ء) کرم ایجنسی دور افتادہ علاقے گودر میں پٹو کٹہ کے مقام پر مسافر پک اپ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے ۔ مارے جانے والوں میں دو خواتین جو آپس میں سگی بہنیں اور دو بچے شامل ہیں جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

(جاری ہے)

پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق یہ واقعہ منگل کو وسطی کرم ایجنسی میں مردم شماری کے پہلے دن پیش آیا ، دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طورپر پارا چنار اور صدہ ہسپتال پہنچایاگیا ۔

زخمی ہونے والوں میں خاصہ دار فورس کے چار اہلکار بھی شامل ہیں جو مردم شماری کی ڈیوٹی دینے جارہے تھے۔واقعہ کے بعد علاقے میں مردم شماری کا عمل معطل کر دیا گیا ہے۔ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری طورپر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :