مصباح الحق 99رنز پر ناٹ آﺅٹ رہنے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے چھٹے بلے باز بن گئے

منگل 25 اپریل 2017 01:22

مصباح الحق 99رنز پر ناٹ آﺅٹ رہنے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے چھٹے ..
جمیکا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24اپریل ۔2017ئ)قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق 99رنز پر ناٹ آﺅٹ رہنے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے چھٹے بلے باز بن گئے ۔

(جاری ہے)

42سالہ مصباح الحق ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز99رنز پر نان سٹرائیکر اینڈ پر موجود تھے جب آخری کھلاڑی محمد عباس روسٹن چیز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے ۔مصباح سے قبل سابق برطانوی اوپنر جیفری بائیکاٹ(1979ء)، سابق آسٹریلوی کپتان سٹیووا(1995ئ)،ایلکس ٹوڈور(1999ئ)،سابق جنوبی افریقی آل راﺅنڈر شان پولاک(2002ء) اور اینڈریو ہال(2003ء) بھی آخری کھلاڑی کے آﺅٹ ہونے کے باعث سنچری کرنے سے محروم رہ چکے ہیں۔