کراچی کے علاقے اردو بازار میں پے درپے 4 کریکر بم دھماکے

رینجرز کے 2 اہلکاروں سمیت 4 شدید زخمی، دونوں جانب سے شدید فائرنگ کرنے کا سلسلہ جاری

muhammad ali محمد علی پیر 24 اپریل 2017 23:17

کراچی کے علاقے اردو بازار میں پے درپے 4 کریکر بم دھماکے
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اپریل 2017ء) کراچی کے علاقے اردو بازار میں پے درپے 4 کریکر بم دھماکے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اردو بازار میں واقع ایک بلڈنگ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز کی جانب سے چھاپہ مارا گیا۔

(جاری ہے)

چھاپہ مارنے پر دہشت گردوں کی جانب سے رینجرز پر فائرنگ کھول دی گئی۔ جبکہ رینجرز پر 4 کریکر بموں سے حملہ بھی کیا گیا ہے۔ حملے کے نتیجے میں رینجرز کے 2 اہلکاروں سمیت 4 شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ تاحال دونوں جانب سے شدید فائرنگ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :