پاکستان نے اسلامی اتحادی فوج میں ایران کی شمولیت کیلئے کوششوں کا آغاز کر دیا

muhammad ali محمد علی پیر 24 اپریل 2017 22:11

پاکستان نے اسلامی اتحادی فوج میں ایران کی شمولیت کیلئے کوششوں کا آغاز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اپریل 2017ء) پاکستان نے اسلامی اتحادی فوج میں ایران کی شمولیت کیلئے کوششوں کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق آرمی چیف راحیل شریف کی جانب سے اسلامی اتحادی فوج کی سربراہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اس اتحاد میں ایران کو بھی شامل کرنے کی کوششوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے حکومت پاکستان نے سفارت کوششوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مقصد کیلئے وزیر اعظم نواز شریف نے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :