نیب نے زرعی ادویہ کمپنی کیخلاف ایک کروڑ88لاکھ روپے کے فراڈکی تحقیقات شروع کردیں

پیر 24 اپریل 2017 23:59

نیب نے زرعی ادویہ کمپنی کیخلاف ایک کروڑ88لاکھ روپے کے فراڈکی تحقیقات ..
ملتان ۔24اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) نیب ملتان نے پاک کور بائیوآرگینک کمپنی کی جانب سے کئے گئے فراڈ کی تحقیقات شروع کردیں ہیں۔نیب تفصیلات کے مطابق نیب ملتان کوپاک کوربائیوآرگینک کمپنی کے حکام کے خلاف پیسٹی سائیڈمصنوعات کے فرنچائز بزنس کے نام پرفراڈکرنے اورادویات کی فراہمی ناکرنے کے خلاف عوام کی جانب سے 30شکایات موصول ہوئی ہیں ۔

(جاری ہے)

جس میں متاثرین کی جانب سے کہاگیاہے کہ پاک کورکمپنی کے حکام نے متاثرین کے نام پرایک کروڑ 88لاکھ روپے کے قرضے لئے لیکن متاثرین کو وعدے کے باوجودادویات کی فراہمی نہیں کی گئی ۔پاک کورکمپنی حکام اس رقم کی خردبرد میںملوث ہیں ۔نیب حکام کے مطابق جیسے جیسے متاثرین نیب سے رابطہ کررہے ہیں فراڈکی گئی رقم بڑھتی جارہی ہے ۔نیب ملتان نے متاثرین کویقین دہانی کرائی ہے کہ وہ نیب کے پاس آئیں اوراپنی شکایات بیان حلفی اوردستاویزی ثبوتوں کے ہمراہ نیب ملتان میں جمع کروائیںوہ بھر پورکاروائی کریں گے ۔متاثرین اپنی شکایات ڈاک کے ذریعے یاخودنیب ملتان کے دفترمیں جاکر جمع کرواسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :