Live Updates

سابق گورنرپنجاب غلام مصطفی کھرکا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ ان کا اپنا ہے

سابق وزیرخارجہ حنا ربانی کھراور ان کے والد ملک غلام نورربانی کھر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، حنا ربانی کھرکے قریبی ذرائع نے ان کی تحریک انصاف میں شمولیت کی خبروں کی تردید کردی

پیر 24 اپریل 2017 23:59

سابق گورنرپنجاب غلام مصطفی کھرکا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ ان ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2017ء) سابق وزیرخارجہ حناربانی کھرکے قریبی ذرائع نے ان کی تحریک انصاف میں شمولیت کے فیصلے کی خبروں کی تردید کردی ،قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام مصطفی کھرکی تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ ان کا اپنا ہے ،حناربانی کھر اور ان کے والدسابق ایم این اے ملک غلام نور ربانی کھر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،واضح رہے کہ سابق وزیرخارجہ حنا ربانی کھرگزشتہ روزتحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرنے والے سابق گورنرو وزیراعلیٰ پنجاب غلام مصطفی کھر کی بھتیجی ہیں۔

(جاری ہے)

غلام مصطفی کھر کی تحریک انصاف میں شمولیت کی خبروں کے ساتھ بعض حلقوں کی طرف سے دعویٰ کیا جارہا تھا کہ سابق وزیرخارجہ حناربانی کھربھی تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرچکی ہیں اور جلد اعلان کریں گی ،تاہم ان کے قریبی ذرائع نے ان خبروں کی تردید کردی ہے ،اس حوالے سے حنا ربانی کھرکے قریبی ذرائع نے خبررساں ادارے آئی این پی کو بتایا کہ سابق گورنرپنجاب غلام مصطفی کھر کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ ان کا اپنا ہے ،حنا ربانی کھراور ان کے والد سابق ایم این اے ملک نورربانی کھراور ان کے والد غلام نورربانی کھر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات