Live Updates

عمران خان اور آصف زرداری جھوٹ بول بول کر تھکتے ہی نہیں دونوں پارٹیز کے پلے کچھ بھی نہیںخواجہ سعد رفیق

ان کا یہ سارا کھیل تماشہ 2018 کے الیکشن میں جانے سے پہلے ہماری قیادت کو داغ دار کرنے کی سازش ہے‘ آصف زرداری اور عمران خان اقتدار کے لئے بائولے ہوچکے ہیں بس یہ دیکھنا ہے ان میں سے زیادہ بڑا لوزر کون ہے‘عمران خان ، شیخ رشید اور سراج الحق نے پاناما کیس کے دوران عدالت کے باہر دکان لگائی روز کا بندر تماشہ بنچ پر دبائو بڑھانے کے لئے لگایا جاتا رہا‘جے آئی ٹی کے ارکان کا حتمی تعین سپریم کورٹ نے ہی کرنا ہے ،جو لوگ یہ سمجھتے ہیں دبائو ڈال کر جے آئی ٹی پر اثر انداز ہوں گے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں‘ عمران خان کی 7میں سے ایک استدعا بھی منظور نہیں ہوئی‘تحر یک انصاف کی کالی پٹی ٹھیک تھی یا مٹھائی کھانا وہ ایک دن زرداری سے ہاتھ ملاتے اور دوسرے روز ان کو گالیاں نکالتے ہیں‘دراصل خان صاحب اپنے پائوں پر کلہاڑا چلانے کے عادی ہیں‘اپوزیشن پنی گندی سیاست میں اداروں کو نہ گھسیٹو ، یہ ایسے بد بخت لوگ ہیں جو اداروں پر چڑھائی کا موقع ڈھونڈتے ہیں ‘رشتے داریاں تو سب کی ہر جگہ موجود ہیں ،اعتزاز احسن اتنے آگے بڑھ گئے کہ قومی سلامتی کے اداروں تک پہنچ گئے‘لاہور میں پارٹی قائدین کے ہمراہ پر یس کا نفر نس

پیر 24 اپریل 2017 23:57

عمران خان اور آصف زرداری جھوٹ بول بول کر تھکتے ہی نہیں دونوں پارٹیز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان اور آصف زرداری جھوٹ بول بول کر تھکتے ہی نہیں دونوں پارٹیز کے پلے کچھ بھی نہیں ہے بلکہ ان کا یہ سارا کھیل تماشہ 2018 کے الیکشن میں جانے سے پہلے ہماری قیادت کو داغ دار کرنے کی سازش ہے‘ آصف زرداری اور عمران خان اقتدار کے لئے بائولے ہوچکے ہیں بس یہ دیکھنا ہے ان میں سے زیادہ بڑا لوزر کون ہے‘عمران خان ، شیخ رشید اور سراج الحق نے پاناما کیس کے دوران عدالت کے باہر دکان لگائی روز کا بندر تماشہ بنچ پر دبائو بڑھانے کے لئے لگایا جاتا رہا‘جے آئی ٹی کے ارکان کا حتمی تعین سپریم کورٹ نے ہی کرنا ہے ،جو لوگ یہ سمجھتے ہیں دبائو ڈال کر جے آئی ٹی پر اثر انداز ہوں گے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں‘ عمران خان کی 7میں سے ایک استدعا بھی منظور نہیں ہوئی‘تحر یک انصاف کی کالی پٹی ٹھیک تھی یا مٹھائی کھانا وہ ایک دن زرداری سے ہاتھ ملاتے اور دوسرے روز ان کو گالیاں نکالتے ہیں‘دراصل خان صاحب اپنے پائوں پر کلہاڑا چلانے کے عادی ہیں‘اپوزیشن پنی گندی سیاست میں اداروں کو نہ گھسیٹو ، یہ ایسے بد بخت لوگ ہیں جو اداروں پر چڑھائی کا موقع ڈھونڈتے ہیں ‘رشتے داریاں تو سب کی ہر جگہ موجود ہیں ،اعتزاز احسن اتنے آگے بڑھ گئے کہ قومی سلامتی کے اداروں تک پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

وہ سوموار کے روز لاہور پر یس کلب میں صوبائی وزراء زعیم حسین قادری اور رانا مشہوداحمد خان کے ہمراہ پر یس کا نفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جن ججز نے ہمارے خلاف رائے دی ہم سمجھتے ہیں کہ وہ قانون کے مطابق نہیں لیکن ہمیں اس رائے کا پورا احترام ہے۔ ہم اپنی پارٹی کی جانب سے سیاسی مخالفین کو یہ کہنا چاہتے ہیں کہ وہ ہمیں ہدف تنقید بنائیں لیکن ججز اور اداروں کے سربراہان کو متنازعہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔

عمران خان اور آصف زرداری جھوٹ بول بول کر تھکتے ہی نہیں، ان دونوں پارٹیز کے پلے کچھ بھی نہیں ہے بلکہ ان کا یہ سارا کھیل تماشہ 2018 کے الیکشن میں جانے سے پہلے ہماری قیادت کو داغ دار کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کا فیصلہ آچکا ہے یہ وہ فیصلہ ہے جس کے بارے میں فریقین با آواز بلند اور ببانگ دہل یہ کہتے رہے ہیں کہ اسے ہر صورت مانا جائے گا لیکن جب عدالت عظمی کا فیصلہ آگیا تو بعض لوگوں کو غشی کے دورے پڑنا شروع ہو گئے ہیں ان لوگوں میں عمران خان اینڈ کمپنی اور آصف زرداری اینڈ کمپنی شامل ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آصف زرداری نے سپریم کورٹ کے فیصلے اور سپریم کورٹ کو ٹارگٹ کیا جبکہ آئی ایس آئی کے سربراہ کے بارے میں بھی غلط باتیں کیں۔ زبانیں اتنی لمبی نہیں ہو جانی چاہئیں کہ سپریم کورٹ کے ججز اور قومی سلامتی کے اداروں کے سربراہوں کو ٹارگٹ کریں، یہ ایسے بد بخت لوگ ہیں جو اداروں پر چڑھائی کیلئے موقع کی تاڑ میں رہتے ہیں اور میاں نواز شریف کی دشمنی میں اتنے اندھے ہو چکے ہیں کہ قومی سلامتی کے اداروں اور قابل احترام ججز کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے پاناماکیس کے فیصلے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن ججز نے ہمارے خلاف رائے دی ہم سمجھتے ہیں کہ وہ قانون کے مطابق نہیں ہے لیکن ہمیں اس رائے کا پورا احترام ہے۔ ہم اپنی پارٹی کی جانب سے سیاسی مخالفین کو یہ کہنا چاہتے ہیں کہ وہ ہمیں تنقید کا نشانہ بنائیں لیکن ججز اور اداروں کے سربراہان کو متنازعہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اپنے ساتھیوں سمیت کرپشن کے سمندر میں ڈوبے ہوئے ہیں، اہل سندھ انہیں آسیب سمجھتے ہیں، جو آدمی چور ہوتا ہے اس کے پاں بھی نہیں ہوتے اور وہ بہادر بھی نہیں ہوتا، آصف زرداری بھی ایسے ہی ہیں ۔

انہیں مسلم لیگ ن کا سندھ کے اندر جا کر سیاسی پیغام دینا برا لگ رہا ہے۔ زرداری قوم پر بھاری ہے ، یہ قوم پر اور دھرتی پر بوجھ ہے ، ان کے پیٹ بھرتے ہی نہیں ہیں۔ انہیں ہمارے سندھ جانے کی تکلیف ضرور ہونی چاہیے لیکن اتنی زیادہ بھی نہیں کہ آپ کی لگام کھل جائے اور آپ ججز اور قومی سلامتی کے اداروں کو ہدف تنقید بنانا شروع کردیں ۔ یہ دونوں ہی لوزر ہیں ، بس یہ فیصلہ کرنا باقی ہے کہ بڑا لوزر آصف زرداری ہے یا عمران خان۔

انہوں نے کہا کہ سارا کھیل تماشہ 2018 کے الیکشن میں جانے سے پہلے ہماری قیادت کو داغ دار کرنے کی سازش ہے کیونکہ ان دونوں پارٹیز کے پلے کچھ بھی نہیں ہے۔ ہم دونوں پارٹیز کو کہیں گے کہ جتنا زور وہ ہماری قیادت کی کردار کشی کرنے کیلئے لگا رہے ہیں اگر اس کا چوتھا حصہ بھی اپنے اپنے صوبوں میںلگالیں تو عوام کو سکون مل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججوں نے ہمارے خلاف رائے دی ہے ،اس کے باوجود ان کا احترام کرتے ہیں اپوزیشن رہنماوں کا ججوں کے ریمارکس کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا بھی توہین عدالت تھا‘ زرداری صاحب ہمیں پتہ ہے آپ کو کیا تکلیف ہے ، یہ شہید بینظیر اور ذوالفقار علی بھٹو کی پارٹی نہیں ، مگر وہ اداروں کے بارے میں بات نہ کریں ۔

انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اکبر بابر کے سوالوں کا جواب دینے اور حنیف عباسی کی پٹیشن کے لئے تیار رہیں،ایسا نہ ہوں کہ ہمیں نااہل قرار دینے کی کوشش میں ناکامی کے بعد آپ خود ہی نااہل قرار نہ پائیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات