فیس بک پر حکو مخالف پوسٹ کرنے پر گوجرانوالہ کے پولیس اہلکار کو شوکاز نوٹس جاری

muhammad ali محمد علی پیر 24 اپریل 2017 21:32

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اپریل 2017ء) فیس بک پر حکو مخالف پوسٹ کرنے پر گوجرانوالہ کے پولیس اہلکار کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک میں جمہوریت ہونے کے بلند و بانگ دعووں کے برعکس ریاستی اداروں میں آمرانا اقدامات اٹھائے جانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ گوجرانوالہ میں ایک پولیس اہلکار کو سوشل میڈیا پر حکومت مخالف پوسٹس کرنے پر لینے کے دینے پڑ گئے۔ حافظ سمیر نامی پولیس اہلکار کو محکمے کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ نوٹس میں حافظ سمیر سے جواب طلب کیا گیا ہے کہ وہ فیس بک پر حکومت مخالف پوسٹ کیوں کر کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :