لاہور:گڈ گورننس کے بغیر ملک آگے نہیں چل سکتا ‘ چوہدری محمدسرور

ظلم ‘ناانصافی ‘بد عنوانی ‘لوڈشیڈ نگ جیسے مسائل ملک کو بحرانوں کا شکار کر رہے ہیں ملک میں سالانہ8ارب روپے کی گیس چوری محکمہ کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے تحر یک انصاف عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے جسکے لیے ہم ہر فورم اور پار لیمنٹ میں آواز بلند کرتے رہیں گے، سابق گور نر پنجاب کی میڈیا سے گفتگو

پیر 24 اپریل 2017 23:53

لاہور:گڈ گورننس کے بغیر ملک آگے نہیں چل سکتا ‘ چوہدری محمدسرور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء) تحر یک انصاف کے مر کزی راہنماو سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ گڈ گورننس کے بغیر ملک آگے نہیں چل سکتا ‘ظلم ‘ناانصافی ‘بد عنوانی ‘لوڈشیڈ نگ جیسے مسائل ملک کو بحرانوں کا شکار کر رہے ہیں ‘ملک میں سالانہ8ارب روپے کی گیس چوری محکمہ کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ‘تحر یک انصاف عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے جسکے لیے ہم ہر فورم اور پار لیمنٹ میں آواز بلند کرتے رہیں گے 28اپر یل کو وفاقی درالحکومت کے جلسے میں کارکنان اور عوام بھر پور شر کت کر یں گے ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ قوم کو کسی بھی صورت مایوس ہونے کی ضرور ت نہیں ہم نے ملک اور قوم سے انکے حقوق کی جنگ لڑ نے کا جو وعدہ کر رکھا ہے اسکے مطابق ہم جنگ لڑ رہے ہیں اور وہ وقت اب زیادہ دور نہیں جب ملک میں تبدیلی کی جنگ کامیاب ہوگی اور ملک کو کر پشن سمیت دیگر مسائل سے مکمل نجات ملے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں آج بھی بدترین لوڈشیڈ نگ جاری ہے اور اب محکمہ سوئی گیس کے وزیر خود اعتراف کر رہے ہیں ملک میں اٹھ ارب روپے کی سالانہ گیس چوری ہے اس سے بڑی نااہلی اور بیڈ گورننس کیا ہوگی آج ملک کو زیادہ گڈ گورننس اور مخلص قیادت کی ضرورت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک میں ہر صورت تبدیلی کی جنگ جاری رکھے گی اور ہم اس میں کامیاب ہو کر ہی دم لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :