بلوچستان ہائی کورٹ بینچ میں نواب اکبر بگٹی کیس کا فیصلہ محفوظ ،پرویز مشرف کی عدم پیشی پر برہمی کااظہار

پیر 24 اپریل 2017 23:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2017ء) بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس جناب جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل بینچ نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس سے متعلق دائر آئینی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کیس کی سماعت کے دوران سابق صدرپرویزمشرف کے وکیل سید اختر شاہ ایڈووکیٹ ،قومی وطن پارٹی کے سربراہ اورسابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیر پائو کے وکیل ذیشان چیمہ ایڈووکیٹ ،سابق صوبائی وزیر داخلہ شعیب احمد نوشیروانی کے وکیل شاہد جاوید ایڈووکیٹ اور نواب زادہ جمیل اکبر بگٹی کے وکیل سہیل احمد راجپوت ایڈووکیٹ سماعت کے موقع پر پیش ہوئے تو عدالت کے ججز نے ایک مرتبہ پھر جنرل (ر) پرویز مشرف کی عدم پیشی پر برہمی کااظہار کیا سماعت کے دوران اختر شاہ ایڈووکیٹ نے پرویز مشرف کی سیکورٹی سے متعلق درخواست بینچ کے سامنے گزاری جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی سیکورٹی سے متعلق وزارت دفاع سے رجوع کیاجائے ،دوران سماعت عدالت نے فریقین کے وکلاء کی جانب سے دئیے گئے دلائل سنے اور بعد ازاں کیس کافیصلہ محفوظ کرلیا۔