14مئی کا ملین مارچ عوام کے بنیادی حقو ق و مسائل حل کرے گا ، رضاہارون

حکمرانوں قوم بیدار ہو چکی ہے،16 مطلبات پہ کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا ، سیکریٹری جنرل پی ایس پی

پیر 24 اپریل 2017 23:49

14مئی کا ملین مارچ عوام کے بنیادی حقو ق و مسائل حل کرے گا ، رضاہارون
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) پاک سرزمین پارٹی۔سیکریٹری جنرل رضا ہارون نے کہاکہ پاک سر زمین پارٹی واحد پارٹی جس نے عوام کے بنیاد ی حقوق کے خاطراحتجاج کیا اور 14مئی کو حکمرانوں کی محلوں کی طرف مارچ کرکے عوام کے بنیادی حقو ق حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک اپنے بیان مین انہون نے کہاکہ حکمران اس وقت اس غلط فہمی میں نہ رہے گے یہ قوم سوتی رہ گی لیکن اب یہ قوم بیدار ہو چکی ہے کیونکہ اب عوام کے پاس پاک سر زمین پارٹی کی صورت میں ایک پلیٹ فارم موجود ہے جو عوام کی نمائندہ جماعت ہی․ انہوں نے کہا کہ ڈھائی کروڑ آبادی والے شہر میں دس لاکھ لوگ ہمارے ساتھ چلیں نکلے تو تمام مسائل حل کروا کر دکھائیں گے، ․ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری احتجاجی مہم کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے اب کارکنان گھر گھر جائیں اور لوگوں کو پاک سر زمین پارٹی کا پیغام پہنچائے گے اور 14مئی کو ہونے وال ملین مارچ میں آنے کی دعوت دیں گے اور اپنے حقوق اور اپنی آنے والی نسلوں کی بقاء کے لیے آواز بلند کرنا ہو گی، انہوں نے کہاکہ پاک سر زمین پارٹی عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے 16 نکات پر کسی قسم․ کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :