سندھ کے باشعور عوام ن لیگ کی عوام کش پالیسیوں کو خوب اچھی طرح سمجھتے ہیں، سینیٹر سعید غنی

ن لیگ وزیراعظم کی جگ ہنسائی سے توجہ ہٹانے کے لئے لوڈشیڈنگ، پانی کی کمی، گیس کی قلت کا گھنائونا اور شرمناک کھیل کھیل رہی ہے، جنرل سیکریٹری پی پی پی

پیر 24 اپریل 2017 23:48

سندھ کے باشعور عوام ن لیگ کی عوام کش پالیسیوں کو خوب اچھی طرح سمجھتے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) سندھ کے باشعور عوام ن لیگ کی عوام کش پالیسیوں کو خوب اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ ن لیگ پانامہ کیس کے حوالے سے بننے والی جے آئی ٹی اور ملک بھر میں وزیراعظم اور ان کے خاندان کی جگ ہنسائی سے توجہ ہٹانے کیلئے ’’لوڈشیڈنگ، دریائے سندھ میں پانی کی کمی، گیس کی قلت کا گھنائونا اور شرمناک کھیل کھیل رہی ہے۔

ان خیالات کااظہارپی پی پی کراچی کے جنرل سیکریٹری سینیٹر سعید غنی نے کراچی کے چھ اضلاع کی میٹنگ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خصوصی طور پر سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور راشد ربانی نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے عوام کو اپنے آمرانہ پالیسیوں کی بھینٹ چڑھانا شروع کر دیا ہے جس پرملک بھر کے عوام نہایت اضطراب اور غصے کی حالت میں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کیلئے کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہے۔ اگر حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو انہیں عوام کے غیض وغضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی عوام وزیراعظم کے استعفیٰ کے مطالبہ کے حق میںاوروفاقی حکومت کے خلاف بروز بدھ 26اپریل 2017 مزار قائد وی آئی پی گیٹ روڈ پرسہ پہر 3بجے تاریخی احتجاجی مظاہرہ کریگی اور ن لیگ کی عوام دشمنی پالیسیوں کے تابوت میں آخری کیل بھی ٹھونک دے گی۔

میٹنگ میں کراچی کے چھ اضلاع کے صدور،خلیل ہوت، اقبال ساند، مرتضیٰ بلوچ، ظفر صدیقی، لیاقت آسکانی، جاوید شیخ، جنرل سیکریٹریز بلوچ خان گبول، کرم اللہ وقاصی، دل محمد، چوہدری اصغر ، علی احمد جان، سیکریٹری اطلاعات، شہزاد مجید، وقاص شوکت، جانی میمن، میر عباس تالپور اور آصف خان نے شرکت کی۔